بنگلورو، 14؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس رکن اسمبلی یو ٹی قادر جنہیں ریاستی اسمبلی میں کانگریس ڈپٹی لیڈر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ ان پر اپوزیشن والوں کی بے جا تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کام کرنے کا طریقہ ہر ایک کے سامنے ایک کھلی کتاب کی طرح سب کے سامنے ہے۔
بی جے پی کے اشاروں پر ان پر اس طرح کے باے جا الزامات لگا کر ان کی امیچ خراب کرنے کی سیاسی مخا لفین کام کررہے ہیں۔ اگر یہ لوگ ان پر اس طرح کے الزامات نہ لگاتے تو شاید انہیں بی جے پی میں شامل ہونے کا موقع نہ ملتا ۔ میرا کام کرنے کا طریقہ کھلی کتاب کی طرح ہر ایک کے سامنے ہے۔ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں ان کے تعلق سے وہ کوئی صفائی پیش نہیں کریں گے۔ سچائی کیا ہے یہ بات حلقہ میں ہر دیہات اور بوتھ لیول پر پارٹی ورکرس بخوبی جانتے ہیں۔ وہ خود ان الزامات کا جواب دیں گے۔ کوئی فرد عدہ حاصل کرنے ک ےبعد سب کو ساتھ لے کر بہتر کا م کر ے گا تو اسے کوئی بدنام نہیں کر پائے گا۔